ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے چین کے مالی تعاون سے میگا ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔
ا نہوں نے ڈھاکہ میں اپنی سرکاری رہائش گاہ گنابھابن سے شریک ہوکر ڈھاکہ اور اشولیا کے درمیان 24 کلومیٹر طویل ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کا ورچوئل افتتاح کیا۔
اس منصوبے پر لاگت کاتخمینہ 175.53 ارب ٹکا (1.72 ارب امریکی ڈالرز) لگایا گیا ہے۔ اس کی منظوری کا مقصد ڈھاکہ سے گا ڑیوں کی نقل و حمل اور علاقائی ملکوں کے ساتھ ٹرانزٹ تجارت کو آسان بنانا ہے۔
بنگلہ دیش میں چین کے سفیر لی جیمنگ نے اس موقع پر کہا کہ یہ منصوبہ بنگلہ دیش کےنقل وحمل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنائے گا اور علاقائی رابطوں میں اس کے اہم کردار کو فروغ دے گا۔
یہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی ) کے بنیادی ڈھانچے کے رابطوں کو فروغ دینے کے مقصد کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ بنگلہ دیش کے ویژن 2041 منصوبے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو مربوط بنا کر دونوں ملکوں کے عوام فائدہ پہنچائے گا ۔
بنگلہ دیش کے پُلوں کے ڈویژن نے پہلے ہی چائنہ نیشنل مشینری امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (سی ایم سی) کے ساتھ حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایلیویٹیڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔