ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش میں چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے تقریبا 2 کروڑ20لاکھ بچوں میں وٹامن اے کیپسول تقسیم کرنے کے لیے ملک گیر مہم شروع کی گئی ہے۔مہم کامیاب بنانے کے لیے کل 40 ہزارہیلتھ ورکرز کو ملک بھر میں 1 لاکھ سے زائد مستقل اور عارضی مراکز میں تعینات کیا گیا ہے۔اتوار کی صبح سے والدین اپنے بچوں کو وٹامن اے کیپسول دینے کے لیے ڈھاکہ اور ملک کے دیگر مقامات پر لے کر جا رہے ہیں۔بنگلہ دیشی وزیر صحت وخاندانی بہبود زاہد ملک نے کہا کہ حکومت کا ہدف ملک بھر میں تقریبا 2 کروڑ20لاکھ بچوں میں کیپسول تقسیم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مہمات نے رات کے وقت اندھے پن اور خسرہ اور اسہال جیسی بیماریوں سے بچوں کی اموات کے خطرے کو کم کرنے میں حکومت کی کوششوں میں بڑی مدد کی ہے۔