• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے مرنے والوں کی تعداد 69 ہو گئیتازترین

October 03, 2022

ڈھاکہ(شِنہوا) بنگلہ دیش کے شمالی ضلع پنچھا گڑھ میں اتوار کو ایک گنجائش سے زائد بھری ہوئی کشتی الٹنے کے باعث تقریباً 69 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 3 مسافربدستور لاپتہ ہیں۔

پنچھاگڑھ کے بودا پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج سوجوئے کمار رائے نے شِنہوا کو بتایا کہ کشتی کو پانی سے نکال لیا گیا ہے لیکن متاثرین کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم 3 مسافر بدستور لاپتہ ہیں۔

اہلکارکے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ سے 468 کلومیٹر دورپنچھا گڑھ ضلع میں اتوار کو کشتی ڈوبنے کے واقعے میں بدھ کو دریائے کراتویا سے ایک اور لاش برآمد ہونے کے بعد مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 69 ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین میں 31 خواتین ، 21 بچے اور 17 مرد شامل ہیں۔