• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش میں کشتی ڈوبنے سے مرنے والوں کی تعداد 61 ہو گئی، متعدد تاحال لاپتہتازترین

September 28, 2022

ڈھاکہ (شِنہوا)بنگلہ دیش کے شمالی ضلع میں پنچھا گڑھ میں 10 مزید لاشیں نکالے جانے کے بعد اتوار کے روز کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں مرنیوالے افراد کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔

ضلع پنچھا گڑھ کےبودا پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج سوجوئے کمار رائے نے منگل کی سہ پہر فون پر شِںہوا کو بتایا کہ منگل کو مزید 10 لاشیں تلاش کی گئی  ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 51 سے بڑھ کر 61 ہو گئی ہے۔

مقامی اہلکار نےبتایا کہ یہ لاشیں دارالحکومت ڈھاکہ سے 468 کلومیٹر ضلع پنچھا گڑھ میں دریائے کراتویا کے مختلف حصوں سے دریافت ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک لاپتہ 5 سے 6 افراد کی تلاش کی کارروائی جاری ہے، مزید کہا کہ ڈوبی ہوئی کشتی کو گھسیٹ کر کنارے تک لے جایا گیا ہے۔

ضلع پنچھا گڑھ پولیس سپریٹنڈنٹ ایس ایم سراج الہدا نے اس سے قبل بتایا تھا کہ گنجائش سےزائد بھری ہوئی کشتی جس میں تقریباً 100 مسافر سوار تھے اتوار کی سہ پہر اوورلوڈنگ کے باعث الٹ کر ڈوب گئی تھی۔