ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 117 کلومیٹر شمال مشرق میں ضلع کشور گنج میں دو ٹرینوں کے تصادم میں کم سے کم 15 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد مستک سرکار نے پیر کے روز شِنہوا کو بتایا کہ بندرگاہی شہر چٹوگرام کی طرف جانے والی کنٹینر ٹرین ڈھاکہ جانے والی ایگاروسندھور ایکسپریس سے مقامی وقت کے مطابق پیر کو دوپہر3 بجکر 30 منٹ پرٹکرا گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملبے سے اب تک پندرہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں، حادثے میں ایگاروسندھور ایکسپریس کی کئی بوگیاں الٹنےسے تقریباً 100 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ بچائے گئے مسافروں میں سے زیادہ تر زخمی ہوئے اور انہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیاہے۔