• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش میں بس حادثہ، کم ازکم 17 افراد ہلاکتازترین

March 19, 2023

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش  میں ایک مسافر بس  کے سڑک سے الٹ کر کھائی میں گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 26 سے زائد زخمی ہو گئے  ہیں ، یہ حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 63 کلومیٹر جنوب میں واقع وسطی ضلع مداری پور میں پیش آیا۔

شِب چار ہائی وے پولیس کے ایک مقامی اہلکار عبداللہیل  باکی نے اتوار کے روز صحافیوں کو بتایا کہ یہ مسافر بس سڑک کے کنارے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 14 مسافر موقع پرہی ہلاک اور تقریباً 25 یا 26 زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تین مقامی اسپتالوں میں لے جاتے ہوئے راستے میں  ہی دم توڑ گئے۔

بس کے ڈرائیور کی جانب سے گاڑی پر قابو نہ ہو نے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا اور بس ایکسپریس وے پر مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 30منٹ پر  کھائی میں جا گری۔

بنگلہ دیش دنیا  کے ان ملکوں میں سے ایک ہے جہاں سڑک حادثات میں اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ ناقص شاہراہیں، گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال، نااہل ڈرائیوروں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور محکمہ ٹریفک کی نگرانی کا فقدان ہے۔