• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش میں افراط زر میں کمیتازترین

October 03, 2024

ڈھاکہ(شِنہوا) گزشتہ ماہ ستمبر میں بنگلہ دیش میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 9.92 فیصد رہ گئی جو اگست میں 10.49 فیصد تھی۔

بنگلہ دیش بیورو برائے شماریات (بی بی ایس) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  کنزیومر پرائس انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ستمبر میں غذائی افراط زر کم ہو کر 10.40 فیصد رہ گئی جو اگست میں 11.36 فیصد تھی۔

دوسری جانب نان فوڈ سیکٹر میں بھی افراط زر میں معمولی کمی آئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں اس شعبے میں افراط زر کی شرح 9.74 فیصد تھی جو ستمبر میں کم ہو کر 9.50 فیصد رہ گئی۔