• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش، مارکیٹ میں چین کے کمبلوں کی ریکارڈ فروختتازترین

November 29, 2022

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بازاروں میں آمدہ موسم سرما سے قبل خریداری عروج پر ہے۔

ارزاں ہونے اور پرکشش ڈیزائنز کی بدولت ریڈی میڈ گارمنٹس اسٹورز اب چینی کمبلوں کی نئی اقسام کے ساتھ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔

چینی کمبل، مختلف اشکال ، حجم اور مواد کے سبب بڑی تعداد میں مقامی افراد کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔ کمبل کی قمیت 1 ہزار 500 ٹکا (تقریباً 14 امریکی ڈالرز) سے 5 ہزار  ٹکا (تقریباً 47 امریکی ڈالرز) کے درمیان ہے۔

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ کی مارکیٹ میں دکاندار ایک گاہگ کو چینی کمبل دکھارہے ہیں۔(شِنہوا)

 

ڈھاکہ کے مشہور بونگو بازار میں بے شمار دکانوں پر مشتمل بڑی مارکیٹ میں متعدد اسٹورز صرف چینی کمبل ہی فروخت کر رہے ہیں۔

ملک میں حالیہ ہفتوں کے دوران درجہ حرارت کم ہوا ہے، تمام طبقات کے افراد خاص کر درمیانی آمدن والے گروپ کی جانب سے کمبل اور دیگر گرم کپڑوں کی خریداری میں تیزی آئی ہے۔

دارالحکومت کی مصروف ترین مارکیٹوں میں سے ایک نیو مارکیٹ اور اس سے ملحقہ غوثیہ اور چاندی چاک مارکیٹوں میں نسبتاً سستی دکانوں پر صورتحال مختلف نہیں ہے ، جہاں چینی مصنوعات کو اسٹور میں سب سے آگے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

بنگلہ دیش، ڈھاکہ کی مارکیٹ میں ایک گاہک چینی کمبل فروخت کرنے والی دکان کا دورہ کررہا ہے۔(شِنہوا)

 

فردوسی اختر لکی ڈھاکہ کے شانتی نگر علاقے کے ایک اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں۔

وہ اپنے بچے کے لیے ایک خوبصورت کمبل خریدنے بونگو بازار آئی تھیں۔

لکی نے کہا کہ میں نے اپنے بچے کے لئے ایک پتلا، چینی کمبل خریدا ہے۔ مجھے رنگ اور حجم پسند ہے اور قیمت بھی کافی مناسب ہے۔