ڈھاکہ(شِنہوا) بنگلہ دیش میں ایک خستہ حال پل منہدم ہونے سے ایک منی بس اور ایک رکشہ نہر میں جا گرے جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور10 زخمی ہو گئے۔
برگنہ کے مقامی امتلی پولیس سٹیشن کے افسر انچارج قاضی سخاوت حسین ٹوپو نے شِنہوا کو بتایا کہ حادثہ گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق دن دو بجے کے قریب دارالحکومت ڈ ھاکہ سے 180 کلومیٹر دوربر گونہ ضلع میں پیش آیا جہاں ایک خستہ حال پل منہدم ہوا جس سے شادی کی تقریب کے مہمان لے کر جانے والی ایک منی بس اور ایک رکشہ نہر میں جا گرے۔
انہو ں نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے نہر سے 9 افراد کی نعشیں نکال لی ہیں ،حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔