• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں عوامی لیگ نے 223 نشستیں جیت لیں:الیکشن کمیشنتازترین

January 08, 2024

ڈھاکہ(شِنہوا)بنگلہ دیش کے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں حکمران جماعت عوامی لیگ (اے ایل) نے 298 میں سے 223 نشستیں جیت لی ہیں۔چیف الیکشن کمشنر قاضی حبیب الاول نے پیر کو بتایا کہ 300 نشستوں میں سے ایک حلقے کے نتائج موصول ہونے میں تاخیر ہوئی جبکہ ایک حلقے میں آزاد امیدوار کے انتقال کر جانے کی وجہ سے پولنگ ملتوی کی گئی۔بنگلہ دیش میں حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 151 نشستیں حاصل کرنالازمی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ 12ویں پارلیمانی انتخابات میں ووٹر ٹرن آٹ 41.8 فیصد رہا، انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میں اکثریتی نشستیں حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنا سکتی ہے۔