ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش میں مزید 10 افراد ڈینگی کے سبب لقمہ اجل بن گئے جبکہ 2 ہزار 495 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے مطابق رواں سال ملک میں تصدیق شدہ انفیکشن کی تعداد 63 ہزار 968 ہوچکی ہے جبکہ جنوری سے اب تک 303 اموات ہوئی ہیں۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز نے بتایا کہ جنوبی ایشیائی ملک میں گزشتہ ماہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جہاں 43 ہزار 854 نئے انفیکشن اور 204 اموات رپورٹ ہوئیں۔
بنگلہ دیش میں جون سے ستمبر مون سون کا دورانیہ ہے جس کے دوران مچھر سے ہونے والی اس بیماری کے پھیلنے کے امکانات سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔