ٹوکیو(شِنہوا)ٹوکیو میں بم کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد پیر کی سہ پہر 2 عدالتوں کو خالی کرا لیا گیا اور مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے۔
جاپان کے عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بتایا کہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق تقریباً سہ پہر 1 بجکر 30 منٹ پر سرکاری عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد ٹوکیو ہائی کورٹ نے مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی اور سائلین کو عمارت سے نکال دیا ۔
یہ عمارت وسطی ٹوکیو میں ہائی کورٹ کے ساتھ واقع ہے، جس میں ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ بھی واقع ہے۔
مقامی میڈیا نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے اجازت ملنے تک عمارت تک رسائی کو ممنوع قراردیدیا گیا ہے۔
عدالتوں نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر سماعت کیلئے مقرر کردہ مقدمات دن میں کسی اور وقت یا کسی اور دن کیلئے دوبارہ شیڈول کیے جائیں گے۔
سماعت کیلئے مقرر ہونیوالے مقدمات میں سے ایک اس جولائی میں ایوان بالا کے انتخابات میں ووٹوں کی تعداد میں فرق پر ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی تھا۔