صوفیہ (شِںہوا) بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں "چینی ثقافت و ٹیکنالوجی دن" کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب 6 گھنٹے جاری رہی جس کا اہتمام صوفیہ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے کیا تھا۔
18 ویں جامع اسکول کے ہال میں سامعین روایتی چینی آلات موسیقi ، چینی گیتوں ، رقص اور چینی مارشل آرٹس سے لطف اندوز ہوئے۔
چینی روایتی دستکاریوں جیسے کاغذ کاٹنا اور چینی ناٹ نے بھی بہت سے افراد کو بھی اپنی سمت متوجہ کیا۔
ہال کے باہراسکول کے صحن میں چینی ساختہ گاڑیاں نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں۔
صوفیہ میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر لیو شیومنگ اور انسٹی ٹیوٹ کی بلغارین ڈائریکٹر اکسینیا کولیوا نے اپنی اپنی زبانوں میں ایک مشترکہ تقریر میں کہا کہ اس تقریب کا مقصد ہزاروں برس قدیم چینی روایتی ثقافت اور چین کی معاصر تکنیکی ترقی کو منظم طریقے سے یکجا کرنا ہے جس سے بلغاریہ کے زیادہ سے زیادہ افراد کو اس ثقافت بارے جاننے کا موقع ملے گا اور ساتھ ہی وہ جدید چین میں تیزی سے رونما تبدیلیوں کا تجربہ کرسکیں گے۔
دونوں ڈائریکٹرز نے کہا کہ اس ایونٹ سے ہمیں امید ہے کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کی ترقی چینی زبان سیکھنے کے امکانات اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں اعلیٰ سطح کی تدریس پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔