• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بلغاریہ، چین کی دلکشی پرمبنی تقریب کا انعقادتازترین

March 17, 2023

ترگوویشتے ، بلغاریہ (شِنہوا) بلغاریہ کے شمال مشرقی قصبے ترگوویشتے میں "چین کی دلکشی" کے نام سے موسیقی اوررقص کی ایک تقریب  کا انعقاد کیا گیا۔

یہ دو گھنٹے کا پروگرام علاقائی ایسوسی ایشن " فرینڈز آف چائنہ " کی 30ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کیا گیا تھا۔

اس تقریب میں تقریباً 200 تماشائیوں نے شرکت کی جو مقامی بچوں اور بلغاریہ میں زیر تعلیم چینی طلباء کے چینی گیتوں اوررقص سے لطف اندوز ہوئے ۔

ترگوویشتے کے  موسیقی گروپ "روڈنا پیسن" نے اپنی فہرست میں سے تین چینی گیتوں  کے ساتھ ساتھ ایک چینی گلوکار کے ساتھ ایک مشہور بلغارین گانا بھی پیش کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلغاریہ میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر یان جیان چھون نے کہا کہ ترگوویشتے میونسپلٹی کے ساتھ تبادلہ اور تعاون چین اور بلغاریہ کے درمیان تعاون کا ایک اہم حصہ ہے۔

یان نے کہا  کہ ترگوویشتے ایک بہت اچھا شہر ہے،  یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور اب تک کے کامیاب تعاون کی بنیاد پرمستقبل میں مزید قریبی تبادلوں  کی کوششیں کی جائیں گی ۔

ترگوویشتے کے ڈپٹی میئر رایا ماتیوا نے کہا کہ اس طرح کے جشن کی میزبانی کرنا شہر کے لیے خوشی کی بات ہے۔

ماتیوا نے کہا کہ آئیے آنے والے برسوں  میں اپنا نتیجہ خیز تعاون جاری رکھنے کی پوری کوشش کریں۔

فرینڈزآف چائنہ ایسوسی ایشن کے صدر رومن نوواکوف نے شِنہوا کو بتایا کہ اس ایسوسی ایشن نے اپنی 30 برس کی  تاریخ کے دوران چین کے ساتھ تعاون سے متعلق سینکڑوں تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔ ان میں نمائشیں، پریزنٹیشنز، چینی سینما ویک اور چینی ثقافتی ہفتہ شامل ہیں۔