• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کے خا تمے کا سہرا سی پیک کے سر ہے،و زیر برا ئے منصوبہ بندیتازترین

February 15, 2023

اسلام آ با د ، وزیر برا ئے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال ایک تقر یب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اسلام آ با د (شِنہوا) وزیر برا ئے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پا کستانی حکام گھنٹوں طویل بجلی کی بندش کے خا تمے کا سہرا  چین پا کستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو دیتے ہیں۔اس کی مدد سے توانا ئی بحران پر قا بو پا نے میں مدد ملی ہے۔

وزارت کی جا نب سے جا ری کردہ بیان کے مطا بق ابو ظہبی میں منعقد ہو نے والی "مئو ثر جوہری اور تابکاری ریگولیٹری نظام: تیزی سے بدلتے ہوئے ماحول میں مستقبل کی تیاری" کے مو ضوع پر  کا نفر نس کے دوران کو یت کے عہد یداروں کے ساتھ ملا قات میں حکام  نے سی پیک کی جا نب سے سر ما یہ کا روں کے لئے پیش کر دہ مواقع پر بھی گفتگو کی۔

کا نفر نس میں پا کستان کی نما ئندگی کر نے والے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملا قات میں پا کستانی مصنوعات کے لئے کو یتی ما رکیٹ  میں ر سائی اور مزدوروں کے لئے مواقع بارے گفتگو کی۔

کو یت کے وزیر  خزانہ عبدالوہاب الرشید نے ملا قات میں کہا کہ دونوں مما لک کے ما بین معاشی تعاون کو وسیع کر نے کے لئے بہترین مواقع ہیں۔

انہوں نے گفتگو میں زیر بحث آ نے والی تجا ویز پر عملدر آ مد کے لئے  مز ید ملا قا توں کا مشورہ بھی دیا ۔

بیان کے مطا بق یہ امید کی جا رہی ہے کہ دونوں ما رکیٹس کی جا نب سے پیش کردہ مواقع کی بدو لت اس ملا قات سے پاک۔کویت تعلقات کے دا ئرہ کا ر کو فرو غ دینے میں مدد ملے گی ۔