• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیروت میں کشیدگی کے بڑھتے واقعات پر اقوام متحدہ کے سربراہ کا شدید تشویش کا اظہارتازترین

September 29, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ انہیں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والے واقعات میں ڈرامائی اضافے پر گہری تشویش ہے۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ تشدد کا یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے اور تمام فریقین کو تباہی کے دہانے سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے عوام سمیت وسیع تر خطہ جنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 (2006) پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کریں اور فوری طور پر جنگ بندی کریں۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور وہاں قید تمام یرغمالیوں کی رہائی کے اپنے مطالبے کا بھی اعادہ کیا۔