بیجنگ(شِنہوا) چین کے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طلباء میں 80 فیصد سے زیادہ 2012 کے بعد سے تعلیم مکمل کرکے وطن واپس آئے۔
وزارت تعلیم نے منگل کو بتایا کہ 2020-2021 کے تعلیمی سال کے دوران چین میں 195 ممالک اور خطوں کے بین الاقوامی طلباء تعلیم حاصل کر رہے تھے، جو 2012 کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہیں۔
وزارت کے مطابق، چین نے 58 ممالک اور خطوں کے ساتھ تعلیمی قابلیت اور ڈگریوں کو تسلیم کرنے کے باہمی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں اور 159 ممالک اور خطوں کے تعاون سے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور کنفیوشس کلاس رومز کا قیام عمل میں لایا گیا۔
وزارت نے بتایا کہ ملک میں متعین مقامات پر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری اور کثیرالجہتی میکانزم کے فریم ورک کے تحت بین الاقوامی سطح پر تعلیمی تعاون کیا جارہا ہے۔