• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بینکاک، تھائی آرمی کالج میں فائرنگ،2 ہلاک، 1 زخمیتازترین

September 14, 2022

بینکاک (شِنہوا) بینکاک کے تھائی آرمی کالج میں فائرنگ کے  واقعہ میں 2 افراد ہلاک اور  ایک زخمی ہو گیا ہے۔

تھائی لینڈ کی فوج کے نائب ترجمان سریچھن نگاتھونگ نے بتایا ہے کہ بدھ کو رائل تھائی آرمی وار کالج میں ایک اسلحہ بردار 59 سالہ اسٹاف ورکر نے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 55  (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 55 ) منٹ کے قریب اپنے ساتھیوں پر گولی چلائی۔

سر یچھن  نے کہا کہ واقعےکے بعد فائرنگ کرنے والے شخص کو قابو  کر لیا گیا تاہم فائرنگ کے عزائم ابھی تک واضح نہیں ہوئے۔

سریچھن نے کہا کہ ایک زخمی شخص کو ہسپتال لے جایا گیا ہے، اور یہ کہ فوج واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے گی۔