• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بینین،دہشتگردوں کے حملے میں 12 افراد ہلاکتازترین

July 28, 2024

کوٹونو(شِنہوا)مغربی افریقہ کے ملک بینین کے شمال میں ڈبلیو نیشنل پارک میں دہشتگردوں کے حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

پارک کا انتظام کرنے والے ایک غیر منافع بخش گروپ افریقن پارک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق می کرو دریا کے قریب پارک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں مجموعی طور پر 12 افراد ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں5 افریقی پارکس رینجرزاوربینین کی مسلح افواج کے7 اہلکار شامل ہیں۔

کسی گروپ نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔