پیرس(شِنہوا) سنگاپور میں بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کا علاقائی مرکز رواں سال کی دوسری ششماہی میں کام شروع کر دے گا، جو پیرس میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز سے باہر آئی ای اے کا پہلے دفترہوگا۔ آئی ای اے نے اپنی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ سنگاپور مرکز توانائی کے موثر استعمال کو بڑھانے اور صاف توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لیے جنوب مشرقی ایشیا اور اس سے باہر کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ آئی ای اے کے مطابق یہ مرکز خطے اور اس سے باہر ایجنسی کی سرگرمیوں کے لیے ایک مرکزی مقام کی حیثیت سے کام کرتے ہوئے پالیسی رہنمائی، تکنیکی مدد اور تربیت اور صلاحیت سازی فراہم کرے گا جس میں سرحد پار بجلی کی تجارت، صاف توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے فنانس تک رسائی کو بہتر بناتے ہوئے قابل تجدید ذرائع اور صاف توانائی کی دیگر ٹیکنالوجیز کے استعمال کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔