بالی(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور امریکہ چین تین مشترکہ اعلامیوں پر عملدرآمد چین امریکہ تعلقات کیلئے سب سے اہم حفاظتی دیوار اور حفاظتی جال ہیں۔
شی جن پھنگ نے ان خیالات کا اظہار انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے بالی میں پیر کے روز گروپ آف 20 سربراہی کانفرنس کے سلسلے میں امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا