• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی 2023 میں ہوائی سفر کی تیزی سے بحالی کی پیش گوئیتازترین

February 09, 2023

جنیوا(شِنہوا) بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)نے کہا ہے کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی تک بیشتر راستوں پرہوائی جہازوں کے مسافروں کی طلب تیزی سے بڑھ کروبائی مرض سے پہلے کی سطح پر بحال ہو جائے گی اور توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک یہ 2019 کی سطح سے تقریبا 3 فیصد تک بڑھ جائے گی۔تنظیم کے سکریٹری جنرل جوان کارلوس سالزار نے کہا کہ آئی سی اے او نیہوائی جہازوں کے مسافروں کی طلب میں اضافے کی پیش گوئی آئی سی اے اوکے شماریاتی تجزیے کے تحت2022 میں تیزی سے بحالی کی رفتار کی بنیاد پر کی ہے۔آئی سی اے اوکیمطابق 2021 کے مقابلے میں 2022 میں ہوائی جہازوں کے مسافروں کی تعداد میں اندازا 47 فیصد اضافہ ہوا۔اسی مدت کے دوران کل فضائی ٹریفک (مسافروں سے کلومیٹرز کے حساب سے حاصل ہونے والی آمدنی یا آرپی کیز) میں تقریبا 70 فیصد اضافہ ہوا، جس کی بنیادی وجہ زیادہ تر بین الاقوامی راستوں کی تیزی سے بحالی ہے۔