• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ممالک کی اقتصادی و سماجی ترقی کے فروغ کا باعث ہے:رپورٹتازترین

December 08, 2023

بیجنگ(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) مختلف پیداواری اورضروریاتِ زندگی کے بنیادی ڈھانچے کی تعاون پر مبنی تعمیر کے ذریعے  شراکت دار ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے والا منصوبہ ہے۔

یہ رپورٹ چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ اور شِنہوا کے تھنک ٹینک نیو چائنہ ریسرچ نے جمعرات کو جاری کی جس کا عنوان ہے"بہتر دنیا کے لیے انسانی حقوق کے نقطہ نظر سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کی گزشتہ دہائی پرنظر"۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر آئی کی تعاون پرمبنی تعمیر شراکت دار ممالک کے باشندوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے اور مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کی راہ ہموار کرتی  ہے جبکہ یہ منصوبہ کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنی سماجی ذمہ داریوں کو فعال طور پر پورا کرتے ہوئے مقامی آبادیوں کے حالات زندگی بہتر بنانے اور تعلیم، ثقافت اور ماحول جیسے شعبوں میں ترقی کے ان کے حقوق ادا کرنے میں مدد کریں۔

رپورٹ کے مطابق بنیادی ڈھانچے کی ترقی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا ایک اہم حصہ ہے جس کے تحت بہت سے باہمی تعاون پر مبنی منصوبے مقامی آبادیوں کے لیے نقل و حمل، مواصلات اور رہائش جیسی مختلف سہولیات  فراہم کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ثقافتی کامیابیوں سے استفادہ کرنا اور ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینا ثقافتی حقوق کے اہم مظہر ہیں جبکہ عوامی ثقافتی ڈھانچے کی تعمیر، مقامی ثقافتی ورثے کے تحفظ، ثقافتی وسائل کے فروغ اور شراکت دار ممالک کے لوگوں کے ثقافتی حقوق  بہترطور پرپورےکرنے میں مدد کے لیے بہت سے بی آر آئی منصوبوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔