• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو انٹرنیشنل گرین ڈویلپمنٹ کولیشن کے ارکان کی تعداد42ہوگئیتازترین

May 13, 2023

بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر کے 42 اداروں کا پہلا گروپ بیلٹ اینڈ روڈانیشیٹو انٹرنیشنل گرین ڈویلپمنٹ کولیشن (بی آر آئی جی سی) میں شامل ہو گیا ہے۔

بی آر آئی جی سی ارکان کے گزشتہ روز ہونے والےپہلے جنرل اجلاس کے مطابق ان اداروں میں آل چائنہ انوائرنمنٹ فیڈریشن، چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن، اور ڈبلیو ڈبلیو ایف انٹرنیشنل شامل ہیں۔ بی آر آئی جی سی کے شریک چیئرمین اور چین کے وزیربرائےحیاتیاتی ماحول وماحولیات ہوآنگ رن چھیو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی طرف سے شروع کردہ بی آر آئی جی سی مذاکرات اور تبادلوں، مشترکہ تحقیق، صلاحیت سازی اور صنعتی تعاون کے ذریعے بین الاقوامی اتفاق رائے اور ماحول دوست ترقی کے لیےمشترکہ اقدامات کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ ہوانگ نے کہا کہ کولیشن بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت ماحول دوست ترقی سے متعلق بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کا ایک بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین  بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹوپر عملدرآمد اور اس میں شامل تمام ممالک کی ماحول دوست تبدیلی کو فروغ دینے میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کے لیے بی آر آئی جی سی کی پختہ حمایت کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔