لزبن (شِنہوا) فرینڈز آف دی نیو سلک روڈ ایسوسی ایشن (اے این آر ایس) کی صدر فرنینڈا الہیو نے کہا ہے کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے چین۔ پرتگال تعلقات کو فروغ ملے گا۔
شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں یونیورسٹی آف لزبن (یو لزبوا) کی پروفیسر الہیو نے کہا کہ اس انیشی ایٹو کو زمینی اور سمندری دونوں راستوں کا استعمال کرتے ہوئے سائنسی تعاون اور تجارتی منصوبوں کے ذریعے پرتگال تک پہنچنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پرتگال میں چینی سرمایہ کاری مستحکم ہوگی جہاں چین کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں جبکہ اس سے چین اور چینی ٹیکنالوجی کو سمجھنے میں تعاون انتہائی مفید ہوگا۔
اے این آر ایس کی صدر نے کہا کہ پرتگالی پہلے ہی پرتگال میں موجود چینی اداروں کے مؤثر انتظام سے واقف ہے اور چینی اور پرتگالی انتظامیہ کے دمیان تعاون بھی آزمودہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرتگال غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے خاص کر اس وقت جب ہماری ٹیکنالوجی اپ ڈیٹ کرنے ، منڈیاں جدید بنانے اور کاروباری اداروں میں پائیدار معاشی ترقی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے ہم غیرملکی سرمایہ کاری کو ہمیشہ ایک مثبت نقطہ نگاہ سے دیکھے اور چینی سرمایہ کاری کے بارے میں بھی ہماری سوچ بہت مثبت ہے۔