بیجنگ(شِنہوا) طلبا کی بہتر صحت کے لیے بیجنگ میں موسم خزاں کے سمسٹر سے لازمی تعلیم کی کلاسز کے درمیان 10 منٹ کے وقفے کو 15 منٹ کردیا جائے گا۔
میونسپل ایجوکیشن کمیشن نے جمعہ کو بتایا کہ اس اقدام کا مقصد اساتذہ اور طلباء کو کلاسوں کے درمیان مناسب وقفہ فراہم کرنا اور طلباء کے لیے ان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو مزید بہتر بنانے کے لیے کلاس سے باہر وقت گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔
پرائمری اسکولوں میں صبح کے وقت سکول آںے،دوپہرکو واپسی اورلنچ کے وقفے کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، جب کہ جونیئر ہائی اسکولوں میں چھٹی میں صرف 5 منٹ کی تاخیر ہوگی،باقی شیڈول پہلے کی طرح برقرار رہے گا۔
کلاسز کے درمیان 15 منٹ کے وقفے کے لیے صبح اور دوپہر کے طویل وقفوں میں ردوبدل کیا جائے گا۔
کمیشن نے اسکولوں کی کیمپس میں کھیلوں کے اہتمام کی بھی حوصلہ افزائی کی ہے تاکہ طلباء کے لیے وقفے کے دوران زیادہ مناسب ماحول پیدا کیا جا سکے۔