فوژو(شِنہوا)چین کے صوبے فوجیان نے رواں سال کے 18 ویں سمندری طوفان کراتھون کی وجہ سے اپنی زیادہ تر مسافر فیری سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق فی الحال صوبے بھر میں 74 میں سے 73 فیری روٹس کو روک دیا گیا ہے ، صرف ایک راستہ گلانگیو جزیرے سے سیاحوں کو نکالنے کے لئے کھلا ہے۔ جب ہوا کی قوت گریڈ 6 تک پہنچ جائے گی تو بقیہ راستہ معطل کر دیا جائے گا۔چین کے قومی موسمیاتی مرکز کے مطابق کراتھون کا مرکز گزشتہ صبح بحیرہ جنوبی چین کے شمال مشرق میں تھا، جو تائیوان کے کاؤشونگ شہر سے تقریبا 125 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ اس کے مرکز کے قریب ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 48 میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ گئی ، جو سطح 15 کے برابر ہے۔