• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ شیانگ شان فورم ویبینار میں عالمی سلامتی اقدامات پر توجہ مرکوزتازترین

December 02, 2022

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ شیانگ شان فورم ویبینار 2022  شروع ہوگیا ہے جس کا موضوع عالمی سلامتی اقدامات کو فروغ دینا اور امن و ترقی کا تحفظ ہے۔

اجلاس میں 14 ممالک کے 40 سے زائد ماہرین اور ایک بین الاقوامی تنظیم  کو عالمی سلامتی کو درپیش مسائل، ان کا حل اور تعاون پر تبادلہ خیال کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز گفتگو میں ایشیا بحرالکاہل کے استحکام ، پرامن ترقی اور علاقائی تنازعات کے عالمی سلامتی پر مرتب اثرات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

جمعہ کے روز شرکاء کے ما بین  جنگی طرز کے ارتقاء، بڑے ممالک کے ذاتی مفادات اور ان کی عالمی سلامتی بارے ذمہ داریوں، جیوپولیٹیکل طرزعمل اور ترقی پذیر ممالک کے مفادات میں تبدیلیوں اور سائنسی و تکنیکی ترقی کے فوائد کے اشتراک پر  گفتگو کی گئی۔