بیجنگ ( شِنہوا) ہانگ کانگ جانے کے لیے سی زیڈ 309 کی پرواز نے بیجنگ ڈ اشنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اڑان بھری جس سےہوائی اڈے پر بین الاقوامی اور علاقائی مسافر پروازوں کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے جو نوول کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے مارچ 2020 سے معطل تھیں۔
شہر کے قائم مقام میئر ین یونگ نے بیجنگ میونسپل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں حکومتی کام کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ بین الاقوامی مسافر پروازوں کی بحالی اور بین الاقوامی فضائی کارگو روٹس کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ضلع کے پارٹی سربراہ وانگ یوگو نے کہا ہے کہ ڈ اشنگ ضلع عالمی معیار کے جدید ہوائی اڈے کے زون کی تعمیرمیں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہنرمند افرادی قوت اور وسائل جمع کر رہا ہے۔
وانگ نے مزید کہا کہ یہ اقتصادی زون بین الاقوامی کنونشن اورنمائش اورہوا بازی کی نقل وحمل جیسی صنعتوں کو ترقی دے گا اور اس میں جامع مقاصد کے لئے مختص علاقوں کو نمایاں کیا جائے گا۔
یہ بین الاقوامی تبادلے کے لیے نئے موقع کے طور پر کام کرے گا ۔
بیجنگ ٹیکنالوجی اینڈ بزنس یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ برائے بزنس اکنامکس کے ڈائریکٹر ہانگ تاؤ نے کہا کہ نوول کرونا وائرس کے بہتر ردعمل کے ساتھ بیجنگ بڑھتے ہوئے بین الاقوامی تعاون کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جس کے نتیجے میں 2023 کے دوران سرحد پار مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق بیجنگ مارکیٹ کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے اصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر فروغ دے گا، بین الاقوامی تجارتی قوانین جیسا کہ علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ کے لیے جامع اور ترقی پسند معاہدےاور چین(بیجنگ) پائلٹ فری ٹریڈ زون کو اپ گریڈ کرے گا ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران بیجنگ 75 ارب امریکی ڈالرز سے زیادہ کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا بروئے کارلا چکا ہے ۔