• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ نے 2023 کے لئے جی ڈی پی ہدف 4.5 فیصد سے زائد مقرر کر لیاتازترین

January 16, 2023

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ نے 2023 کے لئے مجموعی مقامی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا ہے۔

بیجنگ کے قائم مقام میئر ین یونگ نے بیجنگ بلدیہ عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں حکومتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چینی دارالحکومت نے 2023 میں دیگر اہم معاشی انڈیکس کے لیے بھی اہداف مقرر کیے ہیں، جن میں شہری بے روزگاری کی شرح 5 فیصد یا اس سے کم کرنا اور کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں تقریباً 3 فیصد کا اضافہ شامل ہے۔

ین نے کہا کہ بیجنگ کو 2022 میں مثبت اقتصادی نمو حاصل کرنے اور فی کس خالص آمدن کی مستحکم نمو برقرار رکھنے کی توقع ہے  جس میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں 1.8 فیصد اضافہ اور شہری بے روزگاری کی شرح کا 5 فیصد یا اس سے کم رہنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیجنگ 2023 میں کھپت کی بحالی اور اس میں توسیع پر زور دے گا۔

ترسیل کے مراکز کی منصوبہ بندی اور تعمیر کو بھی فروغ دیا جائے گا، کھپت کے نئے مقامات کی تعمیر مضبوط بنا نا اور رہائش کی بہتری، نئی توانائی گاڑیوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات میں تعاون جائے گا۔

ین نے کہا کہ رسد کے ڈھانچے کی بہتری کے لئے سرمایہ کاری کی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیجنگ مزید 100 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں ، لوگوں کی معاشی حالات کی بہتری کے 100 منصوبوں ، سائنسی اور تکنیکی اختراع اور اعلی ٹیکنالوجی صنعتوں کے لئے 100 منصوبوں کو فروغ دے گا۔

ین نے کہا کہ بیجنگ مارکیٹ کا اعتماد بڑھانے کے لئے اصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر وسعت دے گا۔  دارالحکومتی شہر بین الاقوامی تجارتی قوانین جیسے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ کے لئے جامع اور ترقی پسند معاہدے میں تیزی لائے گا ، اور چین (بیجنگ) آزمائشی آزادانہ تجارتی علاقے کو اپ گریڈ کرے گا۔

اس کے علاوہ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی میں معاونت بھی کی جائے گی۔