• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ میں آئس اینڈ سنو فیسٹیول کا آغاز ہو گیاتازترین

December 31, 2022

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ میں آئس اینڈ سنو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے جس میں سلسلہ وار مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

بیجنگ میونسپل فاریسٹری اینڈ پارکس بیورو نے ہفتہ کے روز بتایا کہ  بیجنگ کے رہائشی اور سیاح 20 سے زائد پارکوں میں موسم سرما کے کھیلوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جن میں سمر پیلس، بیہائی پارک اور اولمپک فاریسٹ پارک شامل ہیں۔

رِنکس میں آئس سکیٹنگ کارٹس ، آئس سلائیڈز اور آئس بائیکس ودیگر کھلیں شامل ہیں جبکہ سنو فریسبیز ، سنو پارکس اور سنو ٹرینیں والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ تفریحی وقت گزارنے کا موقع فراہم کریں گی۔

بیجنگ میونسپل فاریسٹری اینڈ پارکس بیورو کے پارک مینجمنٹ آفس کے ڈائریکٹر پھینگ چھیانگ نے بتایا کہ رواں سال قدرتی برف کے رِنک کے علاوہ پارکوں میں مصنوعی رِنک بھی بنائے گئے ہیں۔

بیجنگ میں آئس اینڈ سنو فیسٹیول فروری 2023ء کے وسط تک جاری رہنے کی توقع ہے۔