• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ کی میزبانی میں چینی و افریقی میڈیا تعاون اور تبادلوں کی تقریب کا انعقادتازترین

September 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ نے چینی اور افریقی میڈیا کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل دور میں ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے حوالے سے تقریب کی میزبانی کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لی شولی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا۔

دنیا میں جاری بے پناہ  تبدیلیوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عروج کے پیش نظر شرکاء نے چین اور افریقہ میں میڈیا  پر زور دیا کہ وہ  باہمی طور پر فائندہ مند تعاون کے فلسفے پر قائم رہیں اوراس بات کو بہتر طور پر پیش کریں کہ ان کے ممالک کس طرح تعاون کے ذریعے ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ہر قوم داخلی حقائق کی بنیاد پر جدیدیت کی راہ پر گامزن ہے اور کس طرح وہ اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لئے کام کرتی ہے۔

شرکاء نے جدید ٹیکنالوجیز پر تبادلوں اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ چین اور افریقہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لئے رائے عامہ کی بنیاد کو مضبوط بنائے اور منصفانہ ، بامقصد ، مثبت اور صحت مند عالمی گفتگو کو فروغ دینے میں مدد کرے۔

چائنا میڈیا گروپ کی میزبانی میں منعقد ہونے والی اس تقریب کا انعقاد چین افریقہ تعاون فورم  2024کے سربراہ اجلاس سے چند روز قبل کیا گیا۔ شرکاء نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آئندہ سربراہی اجلاس چین افریقہ تعلقات کی ترقی کے لئے نئی راہیں کھلیں گی۔  

اس تقریب میں 20 سے زائد افریقی ممالک اور چین سے بین الاقوامی تنظیموں، میڈیا اداروں اور تھنک ٹینکس کے 200 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔