• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ کی آلودگی کے اہم اشاریے سب سے کم سطح پر آ گئےتازترین

December 22, 2022

بیجنگ (شِنہوا)بیجنگ میں فضائی آلودگی کا بنیادی اشاریہ جنوری سے نومبر  تک کے عرصہ کے دوران  2013 کے آغاز  کے بعد سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  سب سے کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بیجنگ میونسپل ایکا لوجی اینڈ انوائرنمنٹ بیورو کی جانب سے  بتایا گیا ہے کہ سال  2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران  شہر کے  ایم پی  2.5 کا اوسط ارتکاز  31 مائیکرو گرام فی مکعب میٹرز تھا۔

ایم پی  2.5 پیمائش ہوا میں اڑنے والے  2.5 مائیکرونز یا اس سے کم قطر کے ذرات پر نظر رکھنے  والا پیمانہ ہے۔

شہر کے مقامی حکام نے نائٹروجن آکسائیڈز اور غیر مستحکم نامیاتی مرکبات سمیت ایم پی  2.5  گیسوں  کے اخراج کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔

ان اقدامات میں نئی توانائی  سے  چلنے والی ٹیکسیز، بسوں اور صفائی والے  ٹرکوں کی تعداد میں اضافہ، شہر کے مرکزی علاقوں میں تیل سے چلنے والے بوائلرز اور مضافاتی علاقوں میں کوئلے کے گھریلو استعمال کو ختم کرنا شامل ہے۔

حکام نے صوبائی سطح کے ہمسایہ علاقوں کے ساتھ آلودگی پر قابو پانے کے لیے رابطہ سازی  کو بھی مستحکم  کیا ہے اور آلودگی کے اہم ذرائع کی نگرانی کو بڑھا دیا ہے۔ 

بیجنگ نے گزشتہ سال فضائی آلودگی پر قابو پانے کے سلسلے میں  ایک پیش رفت کی تھی۔ سال 2021  کے دوران  شہر میں ایم پی  2.5 کا اوسط ارتکاز 33 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر تھا جو کہ  2013 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے سب سے کم  ترین سطح ہے۔