بیجنگ (شِنہوا)چین کا دارالحکومت بیجنگ انٹرنیشنل ایکسچینج سینٹرز انڈیکس 2022 میں ساتویں نمبر پر رہا ہے۔اس حوالے سے جا ری کردہ رپورٹ سنگہوا یونیورسٹی کے چینی انسٹی ٹیوٹ برائے ترقیاتی منصوبہ بندی اورڈیلوئٹ چائنہ نے دنیا کے37 شہروں پرجامع تحقیق کے بعد مشترکہ طور پرمرتب کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی تبادلے کے مراکز عالمی یا علاقائی مرکزی شہر ہیں جو دنیا کومنسلک کرنے اورخدمات فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔علاوہ ازیں یہ بین الاقوامی ہائی اینڈ عوامل کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور عالمی معاملات میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بین الاقوامی تبادلے کے متحرک نیٹ ورک میں اہم گڑھ اور مرکز ہیں۔اس رپورٹ کا مقصد بین الاقوامی تبادلے کے مراکز کی ترقی میں باقاعدگی اور موجودہ مسائل کی نشاندہی کرنا اور شہر کی ترقی کی حکمت عملی اور منصوبے بنانے کے لیے حوالہ جات فراہم کرنا ہے۔یہ رپورٹ درجہ بندی کے ایک فریم ورک کی وضاحت کرتی ہے جس میں پہلے درجے کے تین اشارے، یعنی کشش، اثر و رسوخ اور رابطہ سازی کے ساتھ ساتھ 11 دوسرے درجے کے اشارے اور 25 تیسرے درجے کے اشارے شامل ہیں۔ بیجنگ کشش کے لحاظ سے 24 ویں، اثر و رسوخ میں تیسرے اور رابطہ سازی کے لحاظ سے 13 ویں نمبر پر ہے۔اس انڈیکس میں سرفہرست پانچ شہروں میں لندن، نیویارک، پیرس، سنگاپور اور سیول شامل ہیں۔