• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ 2029 میں عالمی ایکواٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گاتازترین

February 12, 2024

دوحہ (شِنہوا) چینی دارالحکومت بیجنگ 2029 میں عالمی ایکواٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔

ورلڈ ایکواٹکس کے صدر حسین المسلم نے اس حوالے سے کہا کہ بیجنگ نے کئی بار بڑے مقابلوں کی میزبانی کی ہے اور ان کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں جو ہمارے ایتھلیٹس کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے قابل بناتی ہیں جس کے لیے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

2029 ورلڈ ایکواٹکس ماسٹرز چیمپئن شپ کی میزبانی بھی بیجنگ  کرے گا اور دونوں ایونٹس کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔