• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی شراکت داروں کی معاشی مسابقت تبدیل کرنے والا "گیم چینجر" منصوبہ ہے، ملائیشین ماہرتازترین

December 12, 2023

کوالالمپور(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کاکس فار ایشیا پیسفک کے صدر اونگ ٹی کیٹ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) شراکت دار ممالک کی معاشی مسابقت کو تبدیل کرنے والا "گیم چینجر" منصوبہ ہے۔

ملائشین ماہر نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رابطے بی آر آئی کی توجہ کامرکز ہیں خاص طور پر بنیادی ڈھانچے کی ترقی سے باہمی رابطے پیدا ہوئے جو خطے بھر میں معاشی عدم مساوات کو دوبارہ متوازن کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ بی آر آئی نے دنیا بھر میں بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں شریک تقریباً 150 ممالک میں 3 ہزار سے زائد منصوبوں کے ذریعے بنیادی ڈھانچے میں رابطوں سے عالمی منظر نامے کو نئی شکل دی ہے۔

اونگ نے کہا کہ ورلڈ بینک کی 2019 کی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق بی آر آئی کے شریک ممالک میں حقیقی آمدن میں 1.2 سے 3.4 فیصد کے درمیان اضافہ ہوا ہے۔

ملائیشیا ، کوان تان میں ایسٹ کوسٹ ریل لنک منصوبے کے تعمیراتی مقام کا منظر۔ (شِنہوا)

اونگ نے کہا کہ نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں توسیع جاری رہے گی بلکہ یہ بنیادی طور پر ڈیجیٹل اور ماحول دوست  معیشت کے شعبوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرنے میں بھی اچھی پوزیشن پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید "چھوٹے لیکن شاندار " منصوبوں سے بی آر آئی کی خصوصیات نمایاں ہوں  گی  کیونکہ اس اینشی ایٹو کی دوسری دہائی شروع ہوچکی ہے یہ سب انسانیت کے مفاد میں کئی معاشروں میں طرز زندگی تبدیل کرنے میں کردار ادا کریں گے۔