• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی سے چین ۔آسیان تعلقات کو بھرپور تقویت مل رہی ہے: کمبوڈین اسکالرتازترین

December 22, 2023

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ ایک دہائی قبل چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) میں سماجی و اقتصادی ترقی میں تیزی آئی ہے۔

نوم پین میں قائم آزاد تھنک ٹینک ایشین ویژن انسٹی ٹیوٹ میں ریسرچ سپروائزر تھونگ مینگ ڈیوڈ نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بی آر آئی کے تحت آسیان ممالک میں چین نے سرمایہ کاری یا امداد  پرمبنی متعدد بڑے منصوبے شروع کئے ہیں۔

خطے میں بی آر آئی کے ان منصوبوں میں سیہانوک ویل خصوصی اقتصادی خطہ ، نوم پنہ - سیہانوک ویل ایکسپریس وے اور کمبوڈیا میں سیم ریپ-انگ کور بین الاقوامی ہوائی اڈا، لاؤس میں چین-لاؤس ریلوے، انڈونیشیا میں جکارتہ- بانڈونگ تیز رفتار ریلوے، ملائیشیا میں ایسٹ کوسٹ ریل لنک اور نئی بین الاقوامی زمینی سمندری راہداری شامل ہیں۔

انہوں نے شِںہوا کو بتایا کہ بی آر آئی نے آسیان خطے اور چین۔ آسیان رابطوں کے قیام میں نمایاں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ان منصوبوں میں صرف چند کا ہی ذکر کیا گیا ہے، ان منصوبوں نے خطے میں معیشت و تجارت کو فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اعلیٰ معیار، جدید اور مہذب انسانیت کے لئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیر میں آسیان- چین کوششوں کو زبردست قوت مہیا کی۔

مینگ ڈیوڈ نے کہا کہ بی آر آئی کے ان منصوبوں سے چین۔ آسیان تجارت اور عوامی تبادلوں کو فروغ  اور خطے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملی۔