اکرہ (شِںہوا) گھانا کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ چین اور افریقہ کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے تعلقات چین کے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی بدولت ہیں۔
گھانا میں قائم تھنک ٹینک افریقہ چائنہ سینٹر فار پالیسی اینڈ ایڈوائزری کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پال فریم پونگ نے شِنہوا کے ساتھ ایک تحریری انٹرویو میں کہا ہے کہ افریقہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے فروغ میں بی آر آئی سے فائدہ اٹھارہا ہے۔
فریم پونگ نے کہا کہ بی آر آئی افریقہ کے لئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ براعظم سے توانائی ، پانی ، صفائی ، ٹیلی مواصلات اور نقل و حمل جیسے بنیادی ڈھانچے میں رکاوٹیں اور بجلی کی قلت دور کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ افریقی ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دیکر اہداف حاصل کئے جاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ براعظم میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں چین کی شمولیت سے افریقی بنیادی ڈھانچہ اور اقتصادی ترقی کو یکجا اور تیز کیا جاسکتا ہے۔ براعظم کے متعدد ممالک نے چین کے ساتھ ان تعلقات سے زبردست استفادہ کیا ہے۔
فائل فوٹو:کینیا ، نیروبی میں چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن کی تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے کا منظر۔ (شِنہوا)
فریم پونگ نے مزید کہا کہ بی آر آئی پہلے ہی افریقہ کو بنیادی ڈھانچہ بہتر بنانے میں معاونت کررہا ہے تاکہ زیادہ بین العلاقائی اور عالمی تجارت آسان ہونے سمیت کاروباری اخراجات میں کمی اور افریقہ کی مقامی وعالمی مسابقت میں اضافہ ہوسکے جس کی بدولت معاشی کامیابی اور پائیدار ترقی حاصل کی جاسکتی ہے۔