• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی کی بدولت اعلیٰ معیارکی ترقی ممکن ہوگی:سویڈش ماہرتازترین

October 28, 2023

سٹاک ہوم(شِنہوا)سویڈن کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ گزشتہ دس سالوں کی عظیم کامیابیوں کی بنیاد پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آرآئی) صرف نئی توانائی اور متنوع محرکات کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

بیلٹ اینڈ روڈ  انسٹی ٹیوٹ (بی آر آئی ایکس)کے وائس چیئرمین حسین عسکری جوتیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون (بی آر ایف )میں شرکت کے بعد سویڈن واپس آئے ہیں،نے شِنہوا کوبتایا کہ یہ منصوبہ صاف ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے میں نئی سرمایہ کاری کے ساتھ ماحول دوست ہو گا جس سے تمام اقوام استفادرہ کریں گی۔

گزشتہ ہفتے بیجنگ میں منعقدہ اعلیٰ فورم نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کی 10ویں سالگرہ منائی جس کی تجویز چین نے 2013 میں پیش کی تھی اور اس کا مقصد ایشیا کو یورپ، افریقہ اور اس سے آگے کے ممالک ساتھ جوڑنے والا تجارتی اور بنیادی ڈھانچے کا نیٹ ورک بنانا ہے۔

عسکری نے کہا کہ دنیا میں دوسری جگہوں پر جنگوں، تباہی اور انسانیت کے لیے موجود خطرات کے بارے میں بات ہو رہی ہے  جبکہ  یہاں تمام اقوام کے لیے امن، تعمیر اور خوشحالی کے بارے میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

عسکری نے کہا کہ پیش کردہ تصورات جیسے کہ "چین تب ہی اچھا کر سکتا ہے جب دنیا اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہو" اور "جب چین اچھا کرے گا تو دنیا اور بھی بہتر ہو جائے گی،" نے تمام جغرافیائی سیاسی تصورات کو الٹ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ایف ظاہر کرتا ہے کہ دنیا کی اکثریت بی آر آئی کو دنیا کے سب سے اہم ترقیاتی اقدام میں مشترکہ طور پر تعمیر کرنے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو تیز کرنا چاہتی ہے۔