ریاض (شِنہوا) بحرین کے وزیر صنعت و تجارت عبد اللہ فخرو نے کہا ہے کہ بحرینی صارفین چینی مصنوعات کے بارے میں مثبت تاثر رکھتے ہیں جس کی وجہ ان کی قدر، تنوع اور دستیابی ہے۔
حال ہی میں شِنہوا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صارفین مناسب قیمتوں اور اعلیٰ اقسام کے معیار و خصوصیات کو بھی سراہتے ہیں جو چینی مصنوعات پیش کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحرین میں گھریلو لوازمات، برقی اشیا، باغبانی کے اوزار، بجلی کے اوزار اور بچوں کے کھلونے سب سے زیادہ مقبول چینی مصنوعات میں شامل ہیں۔
فخرو نے واضح کیا کہ اپنی مرضی کے مطابق چینی مصنوعات نئی تعمیراتی عمارتوں کے مالکان کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں اور بحرینی صارفین کو بھی راغب کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر چینی مصنوعات کی کفایت شعاری، وسیع پیمانے پر انتخاب اور معیار بحرینی صارفین کی خریداری کے فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
فخرو نے دوطرفہ تجارتی کارکردگی پر بھی روشنی ڈالتے ہوئےکہا کہ چینی مصنوعات اپنے فوائد کے باعث بحرینی مارکیٹ میں انتہائی مسابقتی بن چکی ہیں۔