• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بحیرہ بالٹک میں روسی لڑاکا طیارے نے امریکی بمبار طیاروں کو گھیر لیاتازترین

May 24, 2023

 ماسکو (شِںہوا) بحیرہ بالٹک میں 2  امریکی اسٹریٹجک بمبار طیاروں کو دیکھتے ہی ایک روسی طیارہ فضا میں بلند ہوگیا۔

روسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی ائیر اسپیس کنٹرول نے بحیرہ بالٹک پر روسی ریاستی سرحد کے قریب بڑھتے 2 اہداف کا سراغ لگایا اور ردعمل میں ایک ایس یو ۔27 لڑاکا طیارے نے اڑان بھری۔

بیان کے مطابق ان کی شناخت 2 امریکی بی۔ ون بی اسٹریٹجک بمبار طیاروں کے طور پر ہوئی جس کےبعد روسی طیارے نے ان طیاروں کا روسی سرحد سے دور جا نے تک پیچھا کیا۔