• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بحیرہ اسود کا اناج معاہدے جاری رکھا جائے، اقوام متحدہتازترین

June 21, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ بحیرہ اسود اناج اقدام کا تسلسل  یقینی بنانے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں۔ 

یہ معاہدہ یوکرین کے اناج اور دیگر زرعی مصنوعات کو بحیرہ اسود کی بندرگاہوں سے برآمد کی اجازت دیتا ہے۔ 

ترجمان کے جاری کردہ ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے یوکرین کی بندرگاہوں سے بحری جہازوں کی آمدورفت میں کمی اورعالمی منڈیوں میں کھانے پینے کی ضروری اشیا کی قلت کا حوالہ دیتے ہوئے فریقین پر زور دیا کہ اس بارے اقدامات تیز کریں۔ 

بیان کے مطابق بحیرہ اسود کے راستے خوراک کی برآمدات اکتوبر 2022 میں42 لاکھ میٹرک ٹن کی بلند ترین سطح سے کم ہوکرمئی میں 13 لاکھ میٹرک ٹن رہ گئی ہیں۔ یہ اناج  معاہدہ نفاذ ہونے کے بعد کم ترین حجم ہے۔ 

بحیرہ اسود اناج معاہدہ استنبول میں جولائی 2022 میں ہوا تھا جس پر روس اور یوکرین نے ترکی اور اقوام متحدہ کے ساتھ  الگ الگ دستخط کئے تھے۔ 

ابتدائی طور یہ معاہدہ 120 روز کے لئے تھا جسے نومبر 2022 کے وسط میں 18 مارچ 2023 تک مزید 120 دن کی توسیع دی گئی۔ روس نے اس معاہدے کی 18 مئی 2023 تک صرف 60 دن کی توسیع پر آمادگی ظاہر کی تھی ۔  17 مئی کو روس معاہدے میں مزید 60 دن کی توسیع کرنے پر رضامند ہوگیا تھا۔ 

ایک متوازی معاہدے کے تحت روس اور اقوام متحدہ نے روسی خوراک اور کھاد کی برآمدات کو آسان بنانے کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔