سیول(شِنہوا)جنوبی کوریا کے وزیراعظم ہان ڈک سو نے کہا ہے کہ دارالحکومت سیول کے علاقے ایٹاون میں ہیلووین کی تقریبات کے دوران بھگدڑسے لوگوں کے کچلے جانے کی ذمہ داری کسی حد تک نامکمل انتظامات پرعائد کی جاسکتی ہے۔
سیول میں غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں ہان نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس واقعہ کی ایک اہم وجہ ہجوم کے کنٹرول کے انتظامات تھے،جس کی وجہ ملک میں کسی حد تک کافی ادارہ جاتی تعاون اور منظم کوششوں کا فقدان ہے۔
ہان نے کہا کہ یہاں تک کہ اگر ایٹاون میں مزید پولیس افسران کو تعینات کیا جاتا تو پھر بھی اس ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے وہ محدود کوششیں کرسکتی تھی کیونکہ ملک میں ہجوم کو کنٹرول کرنے سے متعلق ضابطے نامکمل ہیں۔ وزیراعظم نے اسی طرح کے سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لیے متعلقہ قواعد کو بہتر بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے فیصلہ کن عوامل کیا ہیں اس کا تعین پولیس کی جاری تحقیقات سے کیا جائے گا۔