• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بچپن کے صدمات کا کوویڈ سے اموات اور ہسپتال داخلے سے تعلق ہے:تحقیقتازترین

November 04, 2023

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ کی  پٹسبرگ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق، بچپن میں بدسلوکی کا سامنا کرنے یا نظر انداز کیے جانے والے نوجوان افراد میں کوویڈ-19 سے ہسپتال داخل ہونے یا مرنے کے امکانات زیادہ تھے۔

جرنل آف ایپیڈیمولوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق،  بچپن میں مصائب کا سامنا کرنے والوں میں کوویڈ-19 سے  ہسپتال میں داخل ہونے اور اموات کی شرح 12 سے 25 فیصد زیادہ  تھی۔

اگرچہ عمر، جنس، نسل، صحت اور سماجی آبادیاتی عوامل کا تعلق  وبا کے دوران ایسے نتائج سے رہا ہے، یہ پہلی تحقیق ہے جس میں کوویڈ کے نتائج اور بچپن میں نظراندازکیے جانے اور بدسلوکی کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔

لرننگ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر کے محقق اور یونیورسٹی میں سائیکالوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر جیمی ایل ہینسن نے کہا کہ یہ نتائج اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ زندگی میں ابتدائی صدمے کے صحت پر کئی دہائیوں کے بعد بھی دیرپا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔