• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی ریاست کیرالہ میں بی جے پی کے رہنما کے قتل میں 15 افراد کوسزائے موتتازترین

January 30, 2024

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں دائیں بازو کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما کے قتل کے جرم میں 15 افراد کوسزائے موت سنادی گئی۔

بی جے پی رہنما رنجیت سری نواسن کو 19 دسمبر 2021 کو 12 رکنی گینگ نے الپوزا شہرکے گاوں ویلکنار میں ان کے گھر پر تیز دھار ہتھیاروں سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔ ماویلکارا کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے  اس کیس کے تمام 15 ملزمان پر20 جنوری کوفرد جرم عائد کی تھی،ملزمان کا تعلق  کالعدم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس کے سیاسی ونگ سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) سے ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سری نواسن کو 18 دسمبر 2021 کو ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سیکرٹری کے ایس شان کی الپوزا میں مبینہ طور پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس )  سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ کے ہاتھوں ہلاکت کے چند گھنٹے بعد قتل کردیا گیا تھا۔