• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی ریاست گجرات میں پل گرنے سے ہلاکتوں پر سوگ ،دعائیہ تقریبات کا انعقادتازترین

November 02, 2022

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں 100سے زائد افراد کی موت پر تعزیت کے لیے بدھ کے روزریاستی سطح پر سوگ منایا گیا جو ایک صدی پرانے برطانوی دور کے پیدل چلنے والے  پل ٹوٹنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ 

سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ریاست بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔  

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندرا پٹیل نے احمد آباد میں منعقدہ دعائیہ اجلاس میں شرکت کی۔

 گجرات حکومت کے شعبہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج قومی پرچم سرںگوں رہےگا اور گجرات میں کوئی سرکاری عوامی تقریب، استقبالیہ یا تفریحی پروگرام منعقد نہیں کیے جائیں گے۔

گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر سے 241 کلومیٹر مغرب میں موربی قصبے میں دریائے ماچھوپرپل اتوار کی شام کو منہدم ہوا تھا جس کے نتیجے میں پل سے گزرنے والے سینکڑوں افراد ڈوب گئے۔