نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے اور بارش سے متعلق حادثات میں کم سے کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔بھارتی سرکاری نشریاتی ادارے آل انڈیا ریڈیونے بدھ کو کہا کہ موسلا دھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان نے ریاست کے کئی حصوں کو متاثر کیا۔حکام نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے زیادہ تر کسان کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔محکمہ موسمیات نے اگلے پانچ دنوں میں ریاست کے مختلف حصوں میں تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔سرکاری اعداد و شمارکے مطابق 2022 میں پورے بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 907 افراد ہلاک ہوئے۔