نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ موسلا دھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفان سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے سات اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ریاستی وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، جموئی اور کیمور میں آسمانی بجلی گرنے سے تین، روہتاس میں دو اور سہرسہ، سارن، بھوجپور اور گوپال گنج میں ایک ایک شخص ہلاک ہوا۔
رپورٹس کے مطابق بارش کے دوران کھیتوں میں کام کرنے والے اور درختوں کے نیچے پناہ لینے والے لوگوں پر آسمانی بجلی گرنےسے زیادہ تر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔