• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارتی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں سے کم ازکم 34 افراد ہلاکتازترین

July 10, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست اترپردیش میں طوفانی بارشوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم از کم 34 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی سرکاری نشریاتی ادارے آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) نے پیر کو بتایا کہ ضلع رائے بریلی میں پانچ اور ضلع بریلی میں چار افراد ڈوب گئے جبکہ مظفر نگر، کوشامبی ایٹہ، قنوج، بڈاؤن، غازی پور، جالون اور کانپور دیہات میں بھی آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارش کی وجہ سے اموات ہوئیں۔

مسلسل بارش نے کئی اضلاع بالخصوص ریاست اتر پردیش کے مغربی حصوں میں زندگی درہم برہم کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کچھ اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کر رکھا ہے اور کچھ اضلاع میں سکول اور کالج بند کردیئے گئے ہیں۔

انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ اتر پردیش میں پیر سے بدھ مختلف مقامات پر شدید سے انتہائی شدید  بارش ہو سکتی ہے۔