نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش سے ہونے والے حادثات میں کم ازکم22 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریلیف ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق مسلسل بارش کی وجہ سے دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے اور ریاست کے 12 اضلاع میں 6سو دیہات زیر آب آگئے ہیں۔
سیلاب سے ایک ہزار ایکڑ زرعی زمین زرِآب گئی ہے ،8 لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں۔
امدادی ٹیموں نے 10 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔